باچا خان میڈیکل کا لج اور بینظیر ہسپتال پر کام جلد مکمل کیاجائیگا‘ ڈاکٹر فضل ہادی

Aug 23, 2021

مردان (نامہ نگار)مردان میڈیکل کمپلیکس کے بی او جی کا 44 واں اجلاس بورڈ چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر فضل ہادی کی صدارت میں منعقد ھوا۔ ۔اجلاس میں میڈیکل کمپلیکس انتظامیہ نے بتایا کہ باچا خان میڈیکل کا لج اور بے نظیر چلڈرن ہسپتال پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ھے جو آخری مراحل میں ھے دونوں منصوبوں کو بہت جلد پایا تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔کورونا کی چوتھی لہر  میں اب تک 286 مریضوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا ھے تازہ لہر میں پہلے کی بنسبت اموات کی شرح کم ھے جبکہ مریضوں میں روز بروز اضافہ جاری ھے۔اجلاس کے شرکا  ء کو اگاہ کیا گیا کہ حکومتی پالیسی کے مطابق ہسپتال انتظامیہ کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی۔ھے اس علاوہ ہسپتال سیکورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لئے نائٹ وژن  کیمرے جگہ جگہ پر نصب کردیئے گئے جبکہ گزشتہ دنوں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے بھی ہسپتال انتظامیہ نے ملاقات کی ھے۔  ملاقات کے دوران ان کے جائز مطالبات کو تسلیم کیا گیا ھے۔اجلاس میں ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ایم ڈی پروفیسر ڈاکٹر مختیارعلی، اسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر طارق محمود، ڈپٹی اسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر جاویداقبال،ڈاریکٹر فنانس محمد شیراز، نرسنگ ڈاریکٹر مہرالنسا اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

مزیدخبریں