اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان میں سکیورٹی فورسز پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کی قربانیاں رنگ لائیں گی، پاکستان کو امن، استحکام اور ترقی کا گہوارہ بنائیں گے۔ اپنے بیان میں پی پی پی چیئرمین نے سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں پاک فوج کے کیپٹن کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور کہاکہ وطن کی خاطر جامِ شہادت نوش کرنے والے شہید کیپٹن کاشف کو سلام پیش کرتا ہوں۔انہوںنے کہاکہ شہداء کی قربانیاں رنگ لائیں گی، پاکستان کو امن، استحکام اور ترقی کا گہوارہ بنائیں گے،بلاول بھٹو زرداری نے شہید افسر کے اہلخانہ سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے ،پی پی پی چیئرمین نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیئے دعا کی ہے ۔بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہاکہ نیشنل ایکشن پلان پر عدم عملدرآمد کا خمیازہ آئے روز قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔