چینی سفیر کی ملاقات: دہشتگردوں کو باہمی تعاون پر غمال نہیں بنانے دینگے، شیخ رشید

 راولپنڈی(نمائندہ نوائے وقت ) وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاک چین تعاون کو دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دیں گے۔ پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ وزیر داخلہ شیخ رشید  کی رہائشگاہ پہنچے اور ملاقات کی۔ شیخ رشید احمد نے چینی سفیر اور دیگر سفارتی عملے کو ظہرانہ بھی دیا۔ اس موقع پر وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ چینی شہریوں اور پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کیلئے حفاظتی اقدامات کو مزید بہتر بنائیں گے۔ چینی شہریوں کی حفاظت کے لئے مشترکہ حکمت عملی ترتیب دے رہے ہیں۔ پاکستان اور چین کے باہمی تعاون اور ترقی کو دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دیں گے۔ افغانستان میں تبدیل ہوتے حالات کے پیش نظر ہمارا خطہ اور زیادہ اہمیت اختیار کرچکا ہے۔ افغانستان میں پائیدار امن خطے کے ترقی اور دنیا کی سلامتی کے لئے اہم ہے۔ پاکستان افغان امن اور وہاں مستحکم حکومت کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ وزارت داخلہ افغانستان سے نکلنے والوں کو بھر پور معاونت دے رہی ہے۔ چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں چینی کمپنیاں مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہیں۔ چینی شہریوں اور کمپنیوں کے لئے سکیورٹی پروٹوکول مزید سخت کیا جائے۔ چین نے وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونی قوتیں پاکستان میں دہشت گردوں کی حمایت سے باز آجائیں۔ چینی سرکاری میڈیا کے مطابق بیرونی قوتوں کے پاکستان میں چینی باشندوں کیخلاف دہشت گردوں کی حمایت کے شواہد ملے تو چین سزا دے گا۔ امریکا اور بھارتی قوتیں چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کو نقصان پہنچانے کیلئے پاکستان میں مداخلت کرنا چاہتی ہیں۔ چین نے پاکستان کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کی حمایت کا بھی اعلان کردیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...