کابل مذ اکرات کی کامیابی افغانستان مین دیر پا امن کیلئے نا گزیر: شاہ  محمود

Aug 23, 2021

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزف بوریل کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال اور علاقائی امن و امان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ گفتگو میں مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان، یورپی یونین کے ساتھ کثیرالجہتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے پر عزم ہے۔ میرا جرمنی، ہالینڈ، بیلجیئم اور ڈنمارک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ مجھے خوشی ہے کہ افغانستان کے حوالے سے ہمارے نکتہ نظر میں ہم آہنگی پائی گئی۔ پاکستان، افغانستان میں دیرپا قیام امن کیلئے اجتماعیت کے حامل سیاسی تصفیے کا حامی ہے۔ موجودہ حالات کے تناظر میں، ہم چاہتے ہیں کہ افغان شہریوں کی جان و مال اور ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ موجودہ قیادت کی جانب سے منظر عام پر آنے والے حالیہ بیانات حوصلہ افزا ہیں۔ کابل میں جاری مذاکرات کی کامیابی، افغانستان میں دیرپا امن کیلئے ناگزیر ہے۔ افغانستان میں قیام امن نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ 90 کی دہائی کی صورتحال سے بچنے کیلئے، افغانستان کو تنہا نہ چھوڑا جائے۔ اس نازک موڑ پر افغانستان کی تعمیر نو اور افغانوں کی معاشی معاونت کیلئے عالمی برادری کو آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا ہو گا۔

مزیدخبریں