کولکتہ (اے پی پی)بھارتی فوج کے سابق سربراہ ریٹائرڈ جنرل شنکر رائے چودھری نے کہاہے کہ حکومت کو کشمیر میں لوگوں سے روابط بڑھانے اور ان کو اس بات کا یقین دلانے کی ضرورت ہے کہ بھارت ایک سیکولر اور جمہوری ملک ہی رہے گا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ریٹائرڈ جنرل نے کہا کہ بھارت کووادی پنج شیر میں احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود کے اردگرد جمع ہونے والے سابق افغان حکومت کے فورسزکے ساتھ ساتھ طالبان میں بھارت دوست گروپوں کے ساتھ رابطہ بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں کشمیریوں کے ساتھ روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔ جنرل چودھری نے کہاکہ ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ افغانستان میں فتح کو پاکستان کی فتح اور بھارت کی شکست کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ، ہمیں جیش محمد جیسے عناصرکے ذریعے ایک نئے حملے کے لئے خود کو منظم کرنا ہوگا۔
افغانستان میں فتح پاکستان کی کامیابی بھارت کی شکست تصور: سابق بھارتی آرمی چیف
Aug 23, 2021