پاکستان کے عماد علی دوسری بار ورلڈ یوتھ سکریبل چیمپئن شپ جیت  کر دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے عماد علی دوسری بار ورلڈ یوتھ سکریبل چیمپئن بن گئے۔ عماد نے 2018 میں دبئی میں ہونے والی چیمپئن شپ بھی جیتی تھی۔عماد علی دو مرتبہ ورلڈ یوتھ ٹائٹل جیتنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی اور پاکستان کے سب سے کامیاب سکریبل کھلاڑی بن گئے ۔ وہ اب تک تین عالمی اعزازات اپنے نام کرچکے ہیں۔ سید عماد نے 2 مرتبہ ویسپا یوتھ کپ اور ایک مرتبہ جونیئر ورلڈ چیمپئن شپ جیتی، انہوں نے فائنلز میں 13 میں سے 9 گیمز میں حریفوں کو چت کیا۔پاکستان کے حشام ہادی خان 7 گیمز جیت کر چوتھے نمبر پر رہے، دو روزہ فائنلز میں ٹاپ ٹین کھلاڑیوں نے 13 گیمز کھیلے۔سکریبل ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ٹیم پہلے نمبر پر رہی، کرونا وبا کی وجہ سے عالمی یوتھ سکریبل چیمپئن شپ کے مقابلے آن لائن ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...