اسلا م آباد (نمائندہ نوائے وقت) ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے میڈیا کی رپورٹوں کو مستر دکرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کابل کا کوئی دورہ شیڈول میں نہیں ہے۔ ترجمان نے جاری بیان میں کہا کہ اس حوالے سے قیاس آرائیاں اور رپورٹیں بے بنیاد ہیں۔ وزیر خارجہ کے افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے دورے کو حتمی شکل دے دی گئی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چار ملکی دورے پر 25 اگست کو روانہ ہوں گے۔ وزیر خارجہ تاجکستان، ازبکستان، ترکمانستان اور ایران کا اہم دورہ کریں گے۔