جام پور( نمائندہ خصوصی)ضلعی انتظامیہ، عملہ کی غفلت و لاپرواہی، شہر کی روڈز کے درمیان لگائے گئے لاکھوں روپے مالیت کے کھجور کے درخت سوکھ گئے قومی خزانہ کاضائع، درخت گرنے سے جانی نقصان ہونے کااندیشہ، شہریوں کا وزیراعلی پنجاب، کمشنرڈیرہ سے غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ راجن پور نے کچھ عرصہ قبل شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کے لیے راجن پور شہر ، جام پور شہر سمیت مختلف شہروں میںروڈ کے دونوں اطراف و درمیان میں لاکھوں روپے مالیت کے مہنگے داموں کھجور کے درخت خرید کر لگائے تھے جنہیں لگاتے وقت انتہائی ناقص حکمت عملی اختیار کی گئی گہری کھودائی کرنے کی بجائے زمین کے اندرمعمولی کھودائی کرتے ہوئے پتھریلی مٹی میں کھجور کے قدآور درخت لگا دئیے گئے اور بعد ازاںمیونسپل کمیٹی عملہ نے نہ توانکی باقاعدہ نگہداشت کی اور نہ ہی وقت پر پانی دیا گیا جس کی وجہ سے کچھ ہی ماہ بعد سڑکوں کے درمیان لگائے گئے کھجور کے یہ نایاب قیمتی درخت سوکھ گئے جوکہ اب ٹیڑھے بھی ہو چکے ہیں اور کسی بھی وقت زمین بوس ہوکرجانی ومالی نقصان کا سبب بن سکتے ہیں اس کے علاوہ 'یو ٹرن' پر ہونے کی وجہ سے موڑ کاٹتے ہوئے وژن کلیر نہ ہونے کے سبب آئے روزحادثات کابھی موجب بنتے ہیں شہریوں اللہ وسایا ، احمد علی ، محمد کامران ، الٰہی بخش ، محمد نوید ، خلیل الرحمن ، سرفراز احمد ، محمد یامین و دیگر نے کہا کہ ان درختوں کی افادیت ختم ہونے کی وجہ سے انہیں یہاں سے ہٹا یاجائے اورانکی خریداری کے وقت بھی مبینہ کرپشن اورسستے خرید کرمہنگے ظاہر کرکے کثیررقم ہڑپ کی گئی تھی۔
انتظامیہ، عملہ کی غفلت ،راجن پور ، جام پور میں کھجور کے درخت سوکھ گئے
Aug 23, 2021