رحیم یارخان ( کرائم رپورٹر)بھائی کو راکھی باندھنے پر سسرالیوں کا بہو پر تشدد، سرکے بال کاٹ دئیے۔ تفصیل کے مطابق چک56/p کے رہائشی ڈنورا جی نے پولیس کو دی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیا کہ اس کی اپنی بیٹی سیانی مائی کی شادی عرصہ دس سال قبل چک93/p کے رہائشی شبیر جی سے کی تھی جس کو اکثر داماد شبیر جی اور سسرالی تشدد کانشانہ بناتے رہتے تھے، گزشتہ روز اسے اطلاع ملی کہ اس کی بیٹی کو سسر چائنا جی، ساس رجنی مائی اور نند نوراں نے تشدد کانشانہ بنایااورقینچی سے سر کے بال بھی کاٹ ڈالے ہیں، جس پر وہ اپنی بیٹی کے گھر گیا جہاں بیٹی نے سسرالیوں کے تشدد کی تصدیق کردی، ساس،سسر اور نند کو رنج تھا کہ بہوسیانی مائی نے اپنے بھائی کو راکھی کیوں باندھی تھی، پولیس نے باپ کی رپورٹ پر ساس، سسر اورنند کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔