شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت+نا مہ نگار خصوصی)انصاف ویلفیئر ونگ کے سٹی صدر میاں افضال حیدر نے کہا ہے (ن)لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت کا ویژن ملکی دولت لوٹنا ہے انہی جماعتوں نے ملک میں منی لانڈرنگ کو بڑھاوا دیا، ن لیگ کی پوری قیادت بھگوڑا بنی ہوئی ہے اور پیپلز پارٹی بدستور سندھ کے وسائل پر ہاتھ صاف کررہی ہے ، وزیر اعظم عمران خان کا احتساب کا عمل رکنے والا نہیں ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی صدر میاں تیمور خالد اور ضلعی سیکرٹری اطلاعات انصاف ویلفیئر ونگ حماد سعید خان ترین کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، میاں افضال حیدر نے کہا پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے اپنے ادوار اقتدار میں ملک و قوم کو قرضوں میں ڈبویا۔
(ن)لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت کا ویژن ملکی دولت لوٹنا ہے: افضال حیدر
Aug 23, 2021