ن لیگ کو ختم کرنے کے خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں:خالد جاوید

Aug 23, 2021

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر میاں خالدجاوید نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے عوام کی تمام امیدیں اور توقعات خاک میں ملادی ہیں یوٹرن حکمرانوں نے ملک کو اقتصادی،سیاسی،احتسابی،انتخابی و پارلیمانی بحرانوں میں ڈبو دیا ہے حکمران عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے کی خاطر نت نئے حربے اختیار کررہی ہے جبکہ اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کو سیاسی انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنانا ان میں سرفہرست ہے، اپنے ایک بیان میں میاں خالد جاوید نے کہا کہ (ن) لیگ عوامی جماعت ہے جسے ختم کرنے کے خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

مزیدخبریں