گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )کوئی بھوکا نا سوئے پروگرام پی ٹی آئی کی حکومت کا مدینہ کی فلاحی ریاست کی جانب ایک اور اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان نے وسائل سے محروم افراد کی مشکلات کے خاتمہ کیلئے احساس پروگرام کے تحت نئے پراجیکٹ کا دائرہ کار گوجرانوالہ سمیت مزید اضلاع تک بڑھا دیا جس کے تحت خوراک سے محروم افراد کو انکی دہلیز پر معیاری کھانا فراہم کرکے انکی محرومیوں کا ازالہ کیا جائیگاان خیالات کا اظہار صدر پی ٹی آئی وومن ونگ پاکستان ڈاکٹر نوشین حامد،ایم این اے و پارلیمانی سیکرٹری صحت اور روبینہ شاہین صدر پی ٹی آئی خواتین ونگ سنٹرل پنجاب،نسیم زہرہ جنرل سیکرٹری سنٹرل پنجاب نے گوجرانولہ کنٹونمنٹ بورڈ کے ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں امیدوار کنٹونمنٹ بورڈ ہمایوں رشید کی جانب سے دئیے گئے ظہرانے کے موقع پرخواتین کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے کیا اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ مروبینہ امجد ذیلدار اور جنرل سیکرٹری نایاب حمبل تاڑر سینئرنائب صدر حمیرا حماد چیمہ، نائب صدر مہوش ارباب سندھو ،ڈاکٹر یاسمین اسلم، انفارمیشن سیکرٹری اسما امان ، جوائنٹ سیکریٹری مبشرہ ارم بھی شریک تھی۔
کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام فلاحی ریاست کی جانب اہم پیش رفت ہے: نوشین حامد
Aug 23, 2021