مہنگائی اوربے روزگاری  میں اضافہ عوام پرظلم ہے:نثار احمدخاں

  پنڈی بھٹیاں ( نمائندہ خصوصی ) انجمن تحفظ حقوق صارفین کے صدرنثار احمدخاں یوسف زائی نے کہاکہ مہنگائی،بے روزگاری سے دوچار اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو ظلم کے مترادف عمل قراردیااورکہاکہ حکومت نے عوام کی پریشانی میں مزید اضافہ کردیا ،جبکہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی روزبروزاضافہ نے عوام کی چیخیں نکل رہی،ادویات، آٹا،چینی، چاول،تیل، ھی،دالیں،سبزیاں،مصالحہ جات، دودھ  انڈے،گوشت دیگر اشیاء خور دو نوش کی قیمتیں آسمان سے با تیں کررہی ہے،ذخیرہ اندوز اور منافع خور عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں جس سے عوام کی قوت خریدبالکل جواب دے چکی ہے حکومت کے بلند و بانگ دعوئوں کے باوجودمہنگائی میںکمی کیلئے اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔                                         

ای پیپر دی نیشن