ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت) حلقہ نمبرایک واہ کنٹونمنٹ بورڈسے آزادامیدوارملک اظہرمحمودبھٹہ نے کہاہے کہ استحصال زدہ معاشرہ کی اصلاح کیلیئے میدان میں آیا ہوں ، میرے مقابلے میںکھڑے دیگر امیدواروںکاانصاف کی بنیادوںپرتقابلی جائزہ کیا جائے،عوام کے حقوق کے تحفظ کیلیئے کسی دھونس دھا ندلی کے آگے سرنہیںجھکاونگا،حلقہ بھرمیںمختلف کارنرمیٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ کینٹ بورڈ انتظا میہ حلقہ نمبرایک میںرہائش پذیرعوام سے ہرقسم کا ٹیکس تووصول کررہی ہے،لیکن آدھا تیتر اور آدھا بٹیر والاقانون لٹکاکرلوگوںکی زندگیو ں کو اجیرن بنا دیا گیاہے،ملک اظہربھٹہ نے حلقہ میں بسنے والے تمام مذہبی طبقات سے متعلق و دیگرچیدہ چیدہ سیاسی وسماجی شخصیات کی طرف سے بھرپورتعاون کرنے پران کاشکریہ اداکیا،اورکہاکہ ان پڑھ اور ناتجربہ کارقیادت عوام کے مسائل میںاضافے کا سبب ہی بنتی ہے،اس لیئے حلقہ کے عوام 12 ستمبر کوروائیتی استحصالی سیاسی گروپوںکے امیدوا روں کے مقابلے میںانتخابی نشان ’’تالا‘‘ کوکامیاب بنائیں ۔
ان پڑھ ، ناتجربہ کارقیادت مسائل میںاضافے کاسبب بنتی ہے:اظہربھٹہ
Aug 23, 2021