مری(نامہ نگار خصوصی) مری بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام محفل میلاد النبی اور امام حسین ؓ کی عظیم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے بارہال میں ایک روح پرور تقریب کاانعقادکیاگیا تقریب میں خصوصی طور پرایڈیشنل سیشن جج مسٹر رائے محمدخان ،سینئر سول جج فرسٹ کلاس مسٹر اسلام چوہدری ،سول جج فرسٹ کلاس مسٹر احمدسعید صائم اور خصوصی دعوت پر تحریک منہاج القرآن کے تحصیل ناظم امتیاز احمد علوی نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی قاری سیف اللہ سیفی تھے۔ تقریب میں حضور پاک محمد کے حضور نامور نعت خواںشبیر محمدملک اور اسد اقبال عباسی ایڈووکیٹ نے انتہائی خوبصورت آواز میں گل ہائے عقیدت پیش کئے،محفل کے سٹیج سیکرٹری شبیر محمودملک ایڈووکیٹ تھے ۔تقریب سے مہمان خصوصی قاری سیف اللہ سیفی،صدرمری بار جلیل اختر عباسی ،جنرل سیکرٹری وسیم الدین عباسی ،ناصرمحمودعباسی ،خالد محمودچو ہدری،اشتیاق احمدعباسی ،سردار مسعود احمد اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہیدکربلا حضر ت امام حسین ؓ نے حق وباطل کی جنگ لڑتے ہوئے اپنی اپنے خاندان کے شہادتیں دیکراپنے خون سے دین اسلام کو جلا بخشی ۔
امام حسین ؓ نے اپنی اور خاندان کی قربانی دیکراسلام کو جلا بخشی : قاری سیف اللہ
Aug 23, 2021