ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے صدرحاجی عمرفاروق اورتحصیل ٹیکسلا واہ کے صدرحاجی فیاض خان تنولی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الیکشن کمشن و دیگرذمہ دارحکام سمیت کنٹونمنٹ بورڈزکے ریٹر ننگ آفیسرزسے مطالبہ کیاہے کہ وہ وفاقی وزیر غلام سرورخان،ممبران پنجاب اسمبلی ملک تیمور مسعود ،عمار صدیق خان اورایم این اے منصورخان کی سرپرستی میںحکومتی مداخلت کافی الفور نوٹس لیں ، کیونکہ حکومتی سطح پروفاقی وزیرکی آشیر باد سے سرکار ی مشینری اور ترقیاتی کاموںپرعمل درآ مد کی مہم اس بات کاثبوت ہے کہ حکومت ’’پری پول رگنگ ‘‘پر اتر آئی ہے ، انہو ںنے کہاکہ ہم وفاقی وزیرکی سرپرستی میں کنٹو نمنٹ بورڈکے انتخابات میںکھلم کھلا مداخلت کی پر زورمذمت کرتے ہیں،اورانہوںنے کہاکہ الیکشن کمشن کے قواعدکی خلاف ورزی کرنے پروفاقی وزیر اوردیگرحکومتی نمائندگان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے،انہوںنے مزیدکہاکہ حکومتی مداخلت کے باوجودکنٹونمنٹ بورڈکے انتخابات میںمسلم لیگ ن کے امیدواربھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے،اس موقع پرراجہ سرفراز اصغر ، ذیشا ن صدیق بٹ،سیدامجدحسین شاہ،سیدمحمودحسین شاہ ،اورواہ کنٹونمنٹ بورڈاورٹیکسلاکنٹونمنٹ بورڈز کے امیدواران بھی موجودتھے۔
کینٹ انتخابات، حکومت پری پول رگنگ پراترآئی ہے: حاجی عمرفاروق
Aug 23, 2021