امام حسینؓ نے قیامت تک کیلئے حق و باطل کافرق واضح کر دیا: قاری رقیب چشتی 

اٹک(نامہ نگار) امام حسین نے قیامت تک کے لیے حق و باطل کافرق واضح کر دیا۔ انہوں نے ثابت کر دیا کہ ظلم کے سامنے گردن کٹائی تو جا سکتی ہے۔لیکن جھکائی نہیں جا سکتی۔ واقعہ کربلا حق اور صداقت کے لیے جینے اور مرنے کا درس دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہارممتاز عالمِ دین پیر قاری رقیب احمد چشتی، مولانا محمد ریاض چشتی، سید ممتاز حسین شاہ بخاری نے اٹک کے نواحی گاں کی جامع مسجد میں ذکرِ امام حسین  کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں صاحبزادہ ڈاکٹر محمد شعیب حقانی، سید زرداد حسین شاہ، حافظ ساجد محمود، احمد حسن نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ امام حسین  نے کربلا میں اپنے خاندان اور ساتھیوں کے خون کی قربانی دے کر نانا کے دین کو بچایا۔ دینِ اسلام کی بقا کے لیے امام حسین  کی اس قربانی کو تا قیامت یاد رکھا جائے گا۔ آخر میں ملک پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...