تلہار اور لاڑکانہ کے قریب ٹریفک حادثات میں 3مسافر جاں بحق متعدد زخمی 

پنگریو/ لاڑکانہ( نامہ نگاران)اندرون سندھ  ٹریفک حادثات میں3 افراد ہلاک متعدد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق تلہار کے قریب پیرو لاشاری اسٹاپ پر تیز رفتار ڈمپر نے روڈ پر کھڑے ٹرک کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جاں بحق افرادمیں ٹرک ڈرائیوروزیرعلی ببرکاتعلق ضلع ٹھٹھہ سے جبکہ علی خان کاتعلق کوٹری سے ہے جبکہ تین افراد زخمی ہوئے زخمیوں کو علاج کے لیے تعلقہ اسپتال تلہار منتقل کیا گیا ہے ۔جاں بحق ہونے والے دو افراد کی میتوں کو بھی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں سے ان کہ لاشیں ورثاء  کے حوالے کی گئیں۔ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے جبکہ پولیس نے ڈمپراورٹرک کواپنی تحویل میں لے لیاہے ۔لاڑکانہ سے بیورو رپورٹ کے مطابق  خیرپور ناتھن شاہ اور نصیرآباد روڈ پر دو مختلف حادثات میں نوجوان جان بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق دادو ضلع کی تحصیل خیرپور ناتھن شاہ تعلقہ اسپتال کے قریب تیز رفتار کار اور چنگچی رکشہ میں ٹکر کے نتیجے میں گاؤں مراد چانڈیو کا رہائشی دو بچوں کا والد 25 سالہ نوجوان صدام حسین چانڈیو سمیت چار افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں ورثہ کی جانب سے چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے نوجوان دم توڑگیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر تعلقہ اسپتال کے این شاہ منتقل کیا گیا جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے، دوسری جانب نصیرآباد روڈ پر تیز رفتار کار کا ٹائر برسٹ ہونے کے نتیجے میں قمبر کے نواحی گاؤں گھٹگھڑ کے رہائشی تین افراد سدھیر برڑو، عبدالصمد برڑو اور سعید بلیدی شدید زخمی ہوئے جنہیں موٹر وے پولیس کی جانب سے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔  
اندرون سندھ حادثات

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...