خان گڑھ (نامہ نگار) تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ منصور احمد خان سے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خان گڑھ عبدالغفور خان گوپانگ نے ملاقات کی اور ان کے ساتھ بلدیہ خان گڑھ کے معاملات پر گفتگو کی، ایم پی اے منصور احمد خان نے انہیں ہدایت کی کہ وہ شہر میں تزئین و آرائش کا کام شروع کریں، خان گڑھ کو خوبصورت شہر بنانے کے منصوبے پر کام کیا جائے، شہر میں صحت و صفائی کے معاملات کو بہتر بنایا جائے، جن گلی محلوں میں مرمت کی ضرورت ہے وہ کام مکمل کئے جائیں، ایم پی اے نے عاشورہ محرم الحرام کے دوران بہترین انتظامات کرنے پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اور چیف آفیسر سمیت بلدیہ کے ملازمین کو شاباش دی۔
خان گڑھ شہرکو خوبصورت بنانے کے منصوبے پر کام کیا جائے:نوابزادہ منصور
Aug 23, 2021