ہر نا ئی(آئی این پی) اسسٹنٹ کمشنر ہرنائی ذکااللہ درانی نے کہاکہ ہرنائی میں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ وسائل میں رہتے ہوئے تمام وسائل کوبروئے کار لارہی ہیں لیویز تھانوں ، چوکیوں اور ناکوں میں لیویز فورس کو24 گھنٹے الرٹ کردیا گیا قومی شاہراہوں پر لیویز گشت بھی کی جارہی ہیں امن وامان میں خلل ڈالنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز بطور اسسٹنٹ کمشنر عہدہ کا چارج سنبھالنے کے بعد اچانک مختلف لیویز تھانوں ، لیویز چوکیوں کا اچانک دورہ کرنے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ تحصیلدار ہرنائی خادم حسین بھی انکے ہمراہ تھے اسسٹنٹ کمشنر ہرنائی ذکااللہ درانی نے تحصیلدار ہرنائی کے ہمراہ لیویز تھانہ ہیڈ کوارٹر ہرنائی، 5 میل لیویز چوکی ،ہرنائی، لیویز تھانہ ڈیلکونہ، 22 میل لیویز چوکی کا دورہ کیا دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے لیویز تھانوں ، اور چوکیوں میں تعینات لیویز اہلکاروں کی حاضری رجسٹرچیک کیاگیا اور لیویز تھانوں اور چوکیوں کا جائز لیا اسسٹنٹ کمشنر ہرنائی ذکااللہ درانی نے اس موقع پر انچارج لیویز تھانہ و لیویز چوکیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دے فرائض میں و غفلت لاپرواہی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ ایکشن لیا جائے گا۔
امن وامان برقرار رکھنے کیلئے ا نتظامیہ تمام وسائل کوبروئے کار لارہی ہے، ذکااللہ درانی
Aug 23, 2021