ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز رفتاری سے جاری ہے، لیاقت شاہوانی

کوئٹہ (اے پی پی) ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت پورے صوبے میں یکساں ترقی کے ویژن کے مطابق عمل پیرا ہے جس کے تحت صوبے کے تمام اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز رفتاری سے جاری ہے خاص طور پر پسماندہ علاقوں میں مفاد عامہ کے منصوبوں پر زیادہ توجہ دی گئی ہے جن علاقوں کو گزشتہ ادوار میں مکمل نظر انداز کیا جاتا رہا ہے تاکہ ان علاقوں میں بسنے والوں کی احساس محرومی کا خاتمہ کیا جاسکے اور ان کو بھی بنیادی سہولیات انکی دہلیز پر میسر ہوں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کا وڑن رو شن اور ترقی یافتہ بلوچستان ہے  اور اسی ویڑن کے تحت  پورے صوبے  میں ترقیاتی منصوبوں   کا جال بچھایا جا رہا ہے اور ان منصوبوں کی تکمیل سے صوبے کے تمام علاقوں خصوصاً پسماندہ علاقوں جن کو ماضی میں یکسر نظر انداز  کیا گیا تھا اور وہاں کے عوام اس ترقی یافتہ دور میں بھی روزمرہ کی بنیادی سہولیات سے محروم تھے ان منصوبوں کی تکمیل سے ان کا معیار زندگی بلند ہوگا  وہ بھی دیگر صوبوں اور ترقی یافتہ شہروں کے عوام کی طرح بہتر زندگی بسر کر سکیں گے صوبائی ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا  کہ  صوبائی حکومت نے اپنے دور حکومت میں مفاد عامہ کے بیشتر منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا یا ہے۔

ای پیپر دی نیشن