خاران( محمد عیسی محمد حسنی) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنمائ رکن قومی اسمبلی میر احسان اللہ ریکی،سابق صوبائی وزیر میر مجیب الرحمن محمد حسنی نے کہا کہ واشک کے سب تحصیل شاہوگیڑی کے یونین کونسل گڑانگ کے مشور کٹک بند کی تعمیر سے یہاں کے زمینداروں کو زرعی حوالے سے فائدہ مل سکتا ہے اور سیلابی پانی کا ضیاع پر قابو پایا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کٹک بند کے تعمیر کے افتتاح کے موقع پر کیا۔اس موقع پرسیاسی و قبائلی رہنماؤں یونین کونسل گڑانگ کے سابق ناظم حاجی محمدابراہیم دھیانی سابق کونسلر حاجی محبوب بجارزئی ، ایڈوکیٹ کفایت اللہ محمد حسنی،میر ولی خان کبدانی،حاجی عبدالباسط محمدحسنی, سابق کونسلر میرایوب عالم ,ڈاکٹر شاہنواز محمدحسنی ,حاجی رسول بخش۔میر محمدصدیق دھیانی,خدا رحم۔ انعام الحق محمدحسنی ، سمیت یوسی کونسل گڈانگ کے زمینداران وعلاقائی معتبرین بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کے طرف سے فراہم کردہ اکیس سو بلڈوزر کا گھنٹے اسی بند پر کام کیا جائے گا اس سے پہلے بھی اس کٹک بند کو تواتر سے مرمت کررہے ہے جبکہ نام نہاد ایم پی اے نے تین سالوں میں ایک بار بھی اس بند کو مرمت نہ کر سکا ہے جبکہ ان تین سالوں میں ہم نے دو دفعہ مرمت کیا ہے اس بند کٹک سات موضع کو آباد کرتا ہے۔اور یہ بند گزشتہ 40 سالوں سے بزرگ رہنماء میر دوست محمد محمد حسنی نے تعمیر کی ہے اور انشاء اللہ ہم بھی انکے یہ مشن کو آگے لیجائینگے اور علاقہ کی خدمت جاری رکھیں گے ہم علاقہ میں تعصب سے پاک سیاست کر رہے ہیں ،اس موقع پر ایم ایم ڈی واشک کے ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئر ولی خان ملنگزی نے حاجی میر احسان اللہ ریکی اور میر مجیب الرحمٰن محمد حسنی کو بند کٹک کے بارے میں بریفنگ دی اور کہا کہ جلد بند کاکام مکمل کیا جائے گا تاکہ یہاں کے زمینداروں کو اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ مل سکیں ۔