کبیروالا(نامہ نگار)گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج کبیروالا کے لیکچراروں نے نجی کالج کھول لیا،ذاتی کمائی کیلئے پوسٹ گریجوایٹ کالج کا نظام تباہ کر نے پر تل گئے،داخلے کیلئے کالج آئے طلباء پر ذا تی کالج میں داخلوں کے لئے دبائوڈالنے لگے، پوسٹ گریجوایٹ کالج میں داخلوں کا سلسلہ موقوف ہوکررہ گیا، والدین کا لیکچراروں کیخلاف احتجاج ، کارروائی کے درخواستیں اعلیٰ حکام کو ارسال کر دیں ۔ شہریوں نے سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ، ڈائیریکٹر کالجز ملتان،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سے مطالبہ کیا ہے کالج اساتذہ کے خلاف کارروائی کی جائے اور بچوں کے مستقبل کو تباہ ہونے سے بچایا جائے مزیدبرآں شہریوں کی جانب سے سٹیزن پورٹل ، محکمہ اینٹی کرپشن اور نیب کو بھی درخواستیں بھجوا دی گئی ہیں۔
گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج کبیروالا کے لیکچررز تعلیمی نظام تباہ کرنے پر تل گئے
Aug 23, 2021