اشتہاری کو فرار کرانے اور غیراخلاقی حرکات پر خاتون سمیت تین ملزم گرفتار

ملتان (جنرل رپورٹر)پولیس تھانہ قطب پور نے اشتہاری ملزم فرار کروانے اور غیر اخلاقی حرکات کے الزام میں خاتون سمیت تین افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ٹرینی پولیس اہلکار عامر نے استغاثہ دیا کہ مخبر کی اطلاع پر ڈکیتی کے اشتہاری ملزم اویس کی گرفتار ی کے لئے ایک چوبارہ پر ریڈ کیا جہاں موجود ایک شخص نے ملزم کو فرار کروادیا رہائشی کمرے چیک کئے تو ایک خاتون سمیت تین افراد غیر اخلاقی حرکات کرتے پائے گئے جن پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن