تین شہریوں سے 15 لاکھ روپے نقدی‘ موبائل فون چھین لیا

ملتان (جنرل رپورٹر)چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور سامان سے محروم ہو گئے۔تھانہ راجہ رام کے علاقہ میں نا معلوم افراد عمران کی دکان کے تالے توڑ کر ایک لاکھ سے زائد مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔مظفر آباد میں آصف کے گھرسے تین موبائل فون چوری ہو گئے۔گلگشت میں ارسلان کے گھر سے دو موٹر سائیکل چوری ہو گئے۔نیو ملتان سے ساجد کا موٹرسائیکل رکشہ چوری ہو گیا۔زیڈ ٹاون ملتان میں نا معلوم افراد نے اکرم سے نقدی اور سگریٹ کی ڈبی چھین لی۔مخدوم رشید میں نامعلوم افراد نے کھیڑا چوک پر ڈرنک کارنر پر کھڑے ثاقب سے 2 لاکھ نقدی اور موبائل چھین لیا۔شیر شاہ فلائی اوور پر نا معلوم افراد نے عامر سے 3 لاکھ نقدی چھین لی۔

ای پیپر دی نیشن