گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ احکامات الٰہی سے بغاوت کرکے امت مسلمہ پریشانیوں میں گھر چکی ہے،مصائب و مشکلات سے بجات کیلئے اللہ کی طرف رجوع کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فاتح کربلا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر ڈویژنل صدر سرفراز احمد تارڑ،مفتی غلام نبی جماعتی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی اور دیگر نے خطاب کیاانہوں نے کہا کہ میدان کربلا میں شجاعت و بہادری کی عظیم تاریخ رقم کرکے نواسہ رسول حضرت سیدنا امام حسین نے ثابت کردیا کہ حق و صداقت،اعلٰی انسانی اقدار کے تحفظ اور دین کی سربلندی کیلئے بڑی قربانی پیش کی جاسکتی ہے مگر باطل کے آگے سرنگوں ہونا مردان حق کا شیوہ نہیں۔