کورونا کے خلاف جنگ میں ایسٹرازینیکا کی بڑی کامیابی

Aug 23, 2021 | 09:51

ویب ڈیسک

ادویہ ساز کمپنی ایسٹرازینیکا نے عالمی کورونا وبا سے بچانے میں مددگار دوا تیار کرلی۔ایسٹرازینیکا نے کورونا کے خلاف استعمال کے لیے ایک خاص دوا تیار کی اور کووڈ 19 کی علامات کے اس طریقہ علاج کے ٹرائل سے مثبت نتائج کا اعلان بھی کیا، کمپنی کی تیار کردہ یہ دوا 2 اینٹی باڈیز کے امتزاج پر مبنی ہے۔

مذکورہ دوا کے ٹرائل کے دوران 5197 افراد کو شامل کیا گیا جو کووڈ سے متاثر نہیں ہوئے تھے، مشاہدے کے نتائج سے ثابت ہوا ہے کہ اس دوا سے علامات والی بیماری سے متاثر ہونے کا خطرہ 77 فیصد تک کم ہوجاتا ہے، رضاکاروں پر تجربے کے دوران کسی قسم کے منفی اثرات بھی سامنے نہیں آئے۔

اس سے قبل ‘اے زی ڈی 7442’ نامی دوا کا جون میں ہونے والے ایک پرانے ٹرائل میں دریافت کیا گیا تھا کہ اس کے استعمال سے علامات والی بیماری میں مبتلا ہونے کا امکان محض 33 فیصد کم ہوتا ہے۔محقیقین کا کہنا ہے کہ نتائج سے ثابت ہوا کہ اس دوا کی ایک خوراک برق رفتار سے کام کرتے ہوئے مؤثر طریقے سے علامات والی بیماری کی روک تھام کرتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اے زی ڈی 7442 لوگوں کی معمول کی زندگی بحال کرنے کے لیے مددگار ثابت ہوگی، توقع ہے کہ اس دوا کو ویکسینز کے ساتھ استعمال کیا جاسکے گا تاکہ لوگوں کو 12 مہینے تک زیادہ تحفظ مل سکے۔اس مشاہدے کا حصہ ان افراد کو بنایا گیا جن میں ویکسین کی برادشت نہیں تھی یا ان کا مدافعتی ردعمل اس قابل نہیں تھا۔ مذکورہ دوا کے بعد ان میں کورنا علامات والی بیماری کے خطرات کم ہوگئے۔

مزیدخبریں