نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن نے ملک میں ڈیلٹا وائرس کے مزید 35 نئے کیسزسامنے آنے پر لاک ڈاون میں توسیع کا اعلان کردیا ہے۔آکلینڈ میں31 اگست تک جبکہ دوسرے شہروں میں 4روز کے لیے لاک ڈاون میں توسیع کی گئی ہے۔نیوزی میں ڈیلٹا وائرس کے مزید 35 نئے کیسزسامنے آئے ہیں جس کے بعد اب تک رپورٹ ہونے والے ڈیلٹا کیسز کی تعداد 100سے زائد ہو گئی ہے۔نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے ایک اضافی اقدام کے طور پر پارلیمنٹ کو ایک ہفتے کے لیے معطل کردیا ہے جبکہ اراکین پارلیمنٹ کی منتخب کمیٹیوں کا اجلاس جاری رہے گا۔جیسنڈا آرڈن کا کہنا ہے کہ ابھی بھی ہمیں یہ یقین نہیں کہ ہم وبا کے عروج پر پہنچ چکے ہیں، نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر ڈیلٹا کیسز میں اضافے کی توقع کی جارہی ہے۔حکام کے مطابق ڈیلٹا وائرس کی وباآکلینڈ سے ویلنگٹن منتقل ہو چکی ہے، نئے رپورٹ ہونے والے کیسز میں 33آکلینڈ جبکہ2 کیسز ویلنگٹن سے سامنے آئے ہیں۔
نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن نے لاک ڈاون میں توسیع کا اعلان کر دیا
Aug 23, 2021 | 11:11