شبلی فراز کی عالمی مبصرین کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معائنے کی دعوت

 وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے عالمی مبصرین کو ای وی ایم کے معائنے کی دعوت دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فافن اور یو این ڈی پی کے نمائندے آج وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا دورہ کریں گے اور وزارت سائنس کے حکام الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر بریفنگ دیں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز بھی بریفنگ میں موجود ہونگے۔

ای پیپر دی نیشن