اسرائیلی سائنسدانوں نے ایک تحقیقی رپورٹ میں کہا ہے کہ فائزر بیون ٹیک ویکسین کی تیسری خوراک کے نتیجے میں ساٹھ برس یا اس سے زائد عمر کے افراد میں کورونا انفیکشن اور سنجیدہ بیماری کے خطرات میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ تحقیقی رپورٹ اسرائیلی وزارت صحت کی جانب سے شائع کی گئی ۔ وزارتی اعدادوشمار ویب سائٹ پر بھی جاری کیے گئے ، جن میں ویکسین کی دو اور تین خوراکوں کے حامل افراد پر کورونا وائرس کے حملے سے متعلق معلومات مہیا کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس ویکسین کی تیسری خوراک کے دس روز بعد وائرس سے تحفظ میں دو خوراکوں کے مقابلے میں چار گنا زیادہ اضافہ دیکھا گیا۔
ویکسین کا بوسٹر کورونا وائرس کے خلاف مدافعت میں نمایاں اضافہ کرتا ہے، اسرائیلی تحقیق
Aug 23, 2021 | 14:46