نااہل مفرور سیاست کے بدنما داغ ہیں جن سے قوم کو چھٹکارا دلائیں گے:ڈاکٹر شہباز گِل

 وزیر اعظم عمران خان کے معاون  خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ جن کی ابتدا ہی کرپشن ہو وہ شفافیت کے علمبردار نہیں ہو سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شہباز گل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ای وی ایم چھانگا مانگا سیاست کے پروردہ گروہ کی سیاسی موت ہے۔ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹ چوری کا قلع قمع کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ آج پہلی بار طاقتور کا احتساب بتاتا ہے کہ نیا پاکستان وجود میں آ چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم کو لوٹ کر لندن کے مہنگے ترین علاقے میں رہنے والا قوم کا مجرم ہے۔  نااہل مفرور سیاست کے بدنما داغ ہیں جن سے قوم کو چھٹکارا دلائیں گے۔

ڈاکٹر شہباز گِل کا یہ بھی کہنا تھا کہ میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی بل میڈیا ورکرز کے حقوق سلب ہونے سے بچانے کیلئے لایا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن