جماعتِ اسلامی نے الیکشن کمیشن میں سالانہ مالیاتی گوشواروں کی تفصیل جمع کرا دی

Aug 23, 2021 | 21:41

ویب ڈیسک

جماعتِ اسلامی پاکستان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں سالانہ مالیاتی گوشواروں کی تفصیل جمع کرا دی ۔مالیاتی گوشواروں کی تفصیل جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اور سابق ممبرقومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے الیکشن کمیشن میں جمع کرائی۔ گوشوارے جمع کراتے وقت میاں محمد اسلم کے ساتھ مرکزی معاون برائے قانونی وپارلیمانی امور سیف اللہ گوندل ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ یاد رہے کہ جماعت اسلامی پاکستان باقاعدگی سے ہر سال مالیاتی گوشواروں کی تفصیل جمع کراتی آئی ہے۔

مزیدخبریں