وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج وزیر اعلی آفس میں آکسیجن کے بغیر کے ٹو چوٹی سرکرنے والے بلتستان کے کوہ پیماؤں نے ملاقات کیـ وزیر اعلی سے ضلع گانچھے کے نواحی علاقے سے تعلق رکھنے والے کوہ پیماؤں کے ٹیم لیڈر محمد تقی، یوسف علی، مشتاق احمد، محمد حسن اور علی درانی نے وزیر اعلی آفس میں ملاقات کی ـ وزیر اعلی عثمان بزدار نے کوہ پیمائوں کو 10 لاکھ روپے کاچیک دیا ـوزیر اعلی عثمان بزدارنے بغیر آکسیجن کے ٹو چوٹی سر کرنے پر کوہ پیماؤں کو مبارکباددی ـ وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود اپنی ہمت اور صلاحیتوں سے کے ٹو کی چوٹی سر کر نا قابل فخر کارنامہ ہے ـ آپ جیسے باہمت نوجوان قوم کا اثاثہ ہیں ـ کے ٹو سر کرنے والے کوہ پیماہ پاکستان کا فخر ہیں ـ انہوں نے کہا کہ باصلاحیت نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے ـ پنجاب حکومت محمد تقی، یوسف علی، مشتاق احمد، محمد حسن اور علی درانی جیسے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی ـ انہوں نے کہا کہ کوہ پیمائی بلند ہمت نوجوانوں کاکھیل ہے،آپ نے قابل تقلید مثال قائم کی اور میں آپ کی مزید کامیابیوں کے لئے دعا گو ہوں ـٹیم لیڈر کوہ پیماہ محمد تقی نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے وزیر اعلی آفس بلا کر ہمیں عزت دی اور ہماری حوصلہ افزائی کی ہےـپنجاب حکومت کی طرف سے حوصلہ افزائی ہمارے عزم کو مزید بڑھائے گی ـصوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد ، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی ، سیکرٹری صحت اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے.