حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا:شمسہ علی 


لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کو تباہی و بربادی کے دھانے پر کھڑا کر دیا معیشت تیزی سے تباہ ہو رہی ہے ملک میں مسلسل مہنگائی اور بے روزگاری بڑھتی جارہی ہے جس کی وجہ سے عوام کا جینا مشکل ترین بن چکا ہے ۔انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ظالمانہ فیصلے کو عوامی دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں پٹرول سستا ہونے کے باوجود عوام کو ریلیف نہ دینا ظلم کی انتہاءہے عوام کو پٹرول کی قیمت کم کرنےکا خواب دکھا کر رات کے اندھیرے میں عوام پر پٹرول بم گرانا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔انہوں نے مزےد کہاکہ عالمی منڈی میںپٹرول سستا ہونے کے باوجود حکومت عوام پر مہنگائی کے کوڑے برسارہی ہے عام آدمی دو قت روٹی کے لئے ترس رہا ہے اور حکمران طبقہ عیاشیوں میںمصروف ہے ۔

ای پیپر دی نیشن