حکومت سیلاب متاثرہ اضلاع کو آفت زدہ قرار دے :جاوید قصوری


لاہور( خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا کہ حکومت سیلاب متاثرہ اضلاع کو آفت زدہ قرار دے کر ہنگامی بنیادوں پر امدادی سرگرمیوں کو تیز کرے۔جماعت اسلامی اور الخدمت فاونڈیشن کے رضا کار سیلاب متاثرین کے حوالے سے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کی چکی میں پسنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ۔ سبسٹڈی کے خاتمے کے بعد فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز اور ریٹیلرز ٹیکس کے باعث بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا ۔عوام کو ظالم حکمرانوں کے خلاف باہر آنا ہوگا ۔ 

ای پیپر دی نیشن