احساس پروگرام کو دنیا نے سراہا: ثانیہ نشتر


لاہور (لیڈی رپورٹر)چیئرپرسن پنجاب احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشترنے کہا کہ وفاق کی سطح پر احساس پروگرام کو دنیا نے سراہا اب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر پنجاب میں پروگرام شروع کیا جا رہا ہے، کم آمدنی والے افراد قریبی کریانہ سٹور سے آٹا، دالیں اورگھی سستے داموں خرید سکیں گے، شہری اور دکاندار موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے احساس راشن رعایت پروگرام میں رجسٹریشن کرائیں گے جبکہ شفاف طریقہ کار کے ذریعے خاندانوں کو رجسٹرڈ کیا جائے گا۔ رجسٹرڈ شخص کے شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے اسکے خاندان کے دیگر افراد کی تصدیق نادرا سے کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیون کلب روڈ پراجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا جس میں چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبداللہ خان سنبل، سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈاکٹر سہیل انور، سی ای او پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی توصیف احمد کھٹانہ اور دیگر افسروں نے بھی شرکت کی۔ ثانیہ نشتر نے کہا کہ پنجاب احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت سبسڈی کی رقم ایک ہزار سے بڑھا کر 2 ہزار روپے کرنے کیلئے کابینہ کو سفارش کی ۔کم آمدنی والے ایک کروڑ خاندانوں کو راشن کی خریداری پر 100 ارب روپے کی سبسڈی ملے گی جبکہ سبسڈی کی رقم استعمال نہ ہونے پر آئندہ ماہ کی سبسڈی میں شامل ہو جائے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن