لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) نے ملک بھر خصوصاً بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں اور حزب اختلاف کی بے حسی اور نااہلی سے عیاں ہے۔ بڑھتی ہوئی اموات کے باوجود بھی وہ انسانی زندگی پر محاذ آرائی کی سیاست، محلاتی سازشوں اور خطرناک بیان بازی کو ترجیح دے رہے ہیں۔ تباہی کی شدّت کا فوری طور پر جائزہ لینے کی ضرورت ہے اور متاثرہ افراد کو فوری طور پر پینے کے صاف پانی کے ساتھ ساتھ بنیادی خوراک اور طبی سامان تک رسائی فراہم کی جائے۔