سیاست کا وقت نہیں،متاثرین سیلاب کے لیے وقف ہوجائیں:پی پی


لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری و سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے کہا کہ عوام سیلاب سے مررہے ہیں اور اس فساد خان کو سیاست کی پڑی ہوئی ہے۔ پنجاب کی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اور سابق صوبائی وزیر نیلم جبار نے کہا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس پوری کی پوری پی ٹی آئی کو ہی دفن کردے گا ۔ پنجاب کے نائب صدر چودھری اختر نے کہا ہے کہ اس وقت ہم سب کی یہ اولین ذمے داری بنتی ہے کہ ہم سیلاب زدگان کی امداد کریں اور تب تک اپنے سیاسی نظریاتی اختلافات کو ایک طرف رکھ دیں ۔ سیلاب زدگان کی مشکلات کو سمجھتے ہوئے امدادی کیمپوں اور امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ شروع کرنا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن