لاہور(خبر نگار)محکمہ بلدیات نے لاہور کو سمارٹ سٹی بنانے کے لیے فیز ون پر تیاریاں تیز کر دیں۔ اس سلسلے میں سیکرٹری بلدیات سید مبشر حسین نے پی آئی ٹی بی اور اربن یونٹ سے سمارٹ سٹی کے پلان پر بریفنگ لی۔سیکرٹری بلدیات نے کہا کہ پراجیکٹ کی پری فزیبیلٹی سٹڈی مکمل کی جا چکی ہے اور کنسلٹنسی فرم کی ہائرنگ کے لیے ٹی آی او آرز بھی تیار ہیں۔سیکرٹری بلدیات نے کہا کہ حکومت پنجاب سمارٹ سٹی پروجیکٹ کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنا چاہتی ہے لہٰذا فزیبیلٹی سٹڈی کے لیے کنسلٹنسی فرم ہائر کرنے کے عمل کا آغاز کر دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ مالی سال 2022-23 کے تحت 10 کروڑ روپے سمارٹ سٹی لاہور کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ جبکہ کل تخمینہ 85کروڑ لگایا گیا ہے۔سمارٹ سٹی کے تحت سکیورٹی سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے سیف سٹی کو بھی آن بورڈ لیا جائے گا۔