تحفظ ختم نبوت واستحکام پاکستان کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں اجتماعات


لاہور( خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام6ستمبر کو جامعہ اشرفیہ لاہور میںہونیوالی تحفظ ختم نبوت واستحکام پاکستان کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں سبزہ زار ، رسول پارک ، گلشن راوی،حسن ٹاو¿ن، مصطفیٰ پارک، عالیہ ٹاو¿ن، بھینی، چائنہ سکیم، شادی پورہ جنڈیالہ، بھگت پورہ، صدیق اکبر کالونی، ودیگر کئی مقامات پر پروگرام ہوئے ۔ علماءنے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اور دفاع ایمان کا بنیادی تقاضا اور امت پر فرض عین ہے قادیانی آئینی طورپر غیرمسلم اقلیت ہیں ۔ جامعہ اشرفیہ میں ہونیوالی کانفرنس عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور استحکام پاکستان کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔ 
حکومت مہنگائی کنٹرول
 کرے:جے یوآئی شالامار 
لاہور( خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام تحصیل شالامار لاہور کی مجلس عاملہ کا اجلاس جامعہ حفصہ نورالقرآن میں ہوا جس کی صدارت امیر تحصیل مولانا محمد امجد سعید نے کی اور اس میں جنرل سیکرٹری راشد احمد بالاکوٹی کے علاوہ مولانا یوسف حقانی مولانا حنیف سومرو مولانا حاجت نور حافظ عزیز احمد مولانا محمد عمران ودیگر نے شرکت کی۔مقررین نے کہاکہ حکومت فوری طور پر مہنگائی کنٹرول کرے اور بجلی کے بلوں پر ٹیکس ختم کیا جائے۔اجلاس میںمولانا فضل الرحمن کی سلامتی کے لئے دعا کی گئی۔
وفاق المدارس الشیعہ کے ضمنی امتحانات کاشیڈول جاری 
لاہور( خصوصی نامہ نگار)وفاق المدارس الشیعہ کے زیر اہتمام ضمنی امتحانات 24 اکتوبر سے شروع ہوں گے۔ میٹرک، ایف اے، بی اے، ایم اے اسلامیات،تجویدوقرات، پیش نمازی اور حفظ القرآن کے امتحانات کیلئے داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ20 ستمبر ہے۔البتہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 25 ستمبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ داخلہ فارم وفاق المدارس کے مرکزی دفترجامعة المنتظر لاہور یاوفاق المدارس کی ویب سائٹ سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن