لاہور( خصوصی نامہ نگار) محکمہ اوقاف پنجاب اور عالم اسلام کی معروف درسگا ہ جامعہ الازہرکے درمیان اشتراکِ عمل کو فروغ دینے اور "مفاہمت کی یادداشت"کے مسوّدہ کی حتمی منظوری کے لیے معاملہ "کیبنٹ کمیٹی برائے لیجلیسٹو بزنس"کو ارسال کردیا گیا جس کے مطابق پنجاب انسٹیٹیوٹ آف قرآن اینڈسیرت سٹڈیز میں "المعہد الازہری"کے قیام کی منزل مزید قریب تر ہوجائے گی ۔ اِن امور کو مزید آگے بڑھانے کے لیے ،لاہو ر میں اجلاس ہوا، جس میں مصری سفیر ڈاکٹر طارق دحروج، سیکرٹری اوقاف پنجاب میاں ابرار احمد ، ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ، فرسٹ سیکرٹری مصر ایمبیسی عامر اِلسیّد نصرالدین اِ لسیّد، ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر احمد افنان اور کوارڈینیٹر قاری سیّد صداقت علی نے شرکت کی ۔
محکمہ اوقاف اورجامعہ الازہرمیں اشتراک عمل کے لیے مسودہ کابینہ کمیٹی کو بھیج دیاگیا
Aug 23, 2022