چنیوٹ(نمائندہ نوائے وقت)یکم اگست کو غائب ہونے والی محلہ ٹھٹھی غربی چنیوٹ کی رہائشی 76سالہ جنتاں بی بی کے غائب ہونے پر نا معلوم ملزمان کے خلاف اغواءکا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج ہوا لوحقین کی جانب سے پانچ لاکھ انعام مقرر تھا بیس روزبعد واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو وائرل ہوتے ہی پتہ چلا تو تھانہ سٹی پولیس نے مقتولہ جنتاں بی بی کے سگے پوتے حسن علی اور عادل کو گرفتار کیا دورآن تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ لاکھوں روپے کے زیورات ہتھیانے کے لیے اپنی دادی کا گلا دبا کر قتل کر کے نعش بوری میں ڈال کر دریا چناب میں پھینک دی تھی پولیس نے ملزمان کے خلاف مزید تفتیش شروع کر دی ۔