ایرانی مصنوعات کی پہلی  خصوصی نمائش کل ہوگی

Aug 23, 2022


اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)پا کستان اورایران کی معیشت سے وابستہ افراد، کمپنیاں اور تاجروں کو ایک دوسرے کی صلاحیتوں اور توانائیوں سے آگاہ اور آشنا کرنے کے لئے 24 تا 26 اگست کو پاک چائنہ سینٹر میں ایرانی مصنوعات کی پہلی خصوصی نمائش کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ تفصیلا ت کے مطا بق پاکستان اور ایران نے دو دوست ہمسایہ ممالک کی حیثیت سے اور اقتصادی تعلقات کے فروغ کیلئے تاجروں اور سرمایہ کاروںکی دونوں ممالک کی منڈیوں تک رسائی میں سہولیات فراہم کرنے کو اہم ترجیحات میں شامل کیا ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔ مذکورہ ہدف کے حصول کے لئے قدم بہ قدم آگے بڑھیں گے۔
حالیہ بارشیں 30 برس کا ریکارڈ توڑ چکی ، 95 فیصد بلوچستان ڈوب گیا،آغا حسن بلوچ 
اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار) بلو چستان میں حا لیہ با رشوں اور سیلا ب سے ہزاروں ایکڑ پر محیط فصلیں اور زرعی اجناس تباہ ہو چکی ہیں جبکہ لاکھوں جانور جو غریب لوگوں کی روزی کا واحد ذریعہ تھے ہلاک ہو چکے ہیں۔ تفصیلا ت کے مطا بق وفاقی وزیر و مرکزی سیکرٹری اطلاعات، بی این پی، آغا حسن بلوچ و محمد ہاشم نوٹیزئی کی بلوچستان کی موجودہ صورت حال پر مشترکہ پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشیں گزشتہ 30 برس کا ریکارڈ توڑ چکی ہیں ، 95 فیصد بلوچستان ڈوب چکا ہے۔جتنا نقصان پورے ملک میں ہوا اسکا 60 سے 65 فیصد صرف بلوچستان میں ہوا ہے۔ اب تک صوبے بھر میں 225 اموات واقع ہو چکیں۔ مرنے والوں میں بڑی تعداد عورتوں و بچوں کی ہے۔
وفاقی وزیرسردار ایاز صادق سے ایف سی ڈی او
کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹرکی ملاقات
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) برطانیہ پاکستان کے سب سے بڑے اور اہم دو طرفہ ترقیاتی شراکت داروں میں سے ایک ہے،وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق سے پاکستان میں فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس ( ایف سی ڈی او) کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر اینابیل گیری نے ملاقات کی، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال پر اطمینان کا اظہار کےا ،ایاز صادق کاموجودہ کثیر جہتی شراکت داری کو مزید بڑھانے کے طریقوں اور ذرائع کی تلاش کی اہمیت پر زور دےا ۔

، وفاقی وزیر اقتصادی امو ر نے اینابیل گیری کوملک کی موجودہ سیلابی صورتحال ور سیلاب پرقابو پانے کے شعبوں میں تعاون کی ضرورت کا اظہار کےا ،اینابل گیری نے وزیر کوان مختلف ترقیاتی پروگراموں اور شعبوں کے بارے میں مزید آگاہ کیا جن میں حکومت برطانیہ تعاون بڑھانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

مزیدخبریں