وفاقی وزیرساجد حسین طوری کا باجوڑ میںجاری دھرنے کے حوالے سے رابطہ


اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے نائب صدر اور وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی ساجد حسین طوری نے آج پاکستان پیپلز پارٹی ضلع باجوڑ کے جنرل سیکرٹری انیس خان سے ٹیلی فون پر ضلع باجوڑ میں گزشتہ 3 روز سے جاری دھرنے کے حوالے سے رابطہ کیا اور مظاہرین کے مطالبات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انیس خان نے وفاقی وزیر ساجد حسین طوری کو مظاہرین کے مطالبات سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے انہیں یقین دلایا کہ دھرنے کے شرکا کے مطالبات چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف تک پہنچائے جائیں گے اور مطالبات پورے کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت عوام کے مسائل اور مطالبات سے بخوبی آگاہ ہے اور انہیں حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔
 رابطہ

ای پیپر دی نیشن