اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس کی ایوان صدر کشمیر ہاو¿س اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آزادکشمیر میں ترقیاتی کاموں پر خصوصی دی جائے گی اور گڈ گورننس قائم کر کے آزادکشمیرمیں بہتری لانے کی بھر پور کوشش کی جائے گی۔ میرٹ کو کسی صورت پامال نہیں ہونے دیا جائے گا۔ آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کروا کے اختیارات نچلی سطح تک منتقل کئے جائیں گے۔اسی طرح آزادکشمیر میں تعمیر و ترقی میں تیزی لا کر اس کے ثمرات عوام تک پہنچائے جائیں گے تاکہ عوام کا معیار زندگی بہتر بنایا جا سکے۔بلدیاتی انتخابات کے بعد اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی سے آزادکشمیر میں بہتری آئے گی۔ آزادکشمیر کو ایک ماڈل اسٹیٹ بنانے کے لئے مل جل کر کام کیا جائے گا۔ اس موقع پر ملاقات میں صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بیرسٹر سلطان
آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کروا کے اختیارات نچلی سطح تک منتقل کئے جائیں گے
Aug 23, 2022