موٹروے پولیس کے زیر اہتمام خصوصی بریفنگ سیشن 

Aug 23, 2022


لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس خالد محمود کی خصوصی ہدایات پر موٹروے پولیس کے افسران نے مسافروں، ڈرائیوروں اور عملے کوکسی بھی ناخوشگوار صورتحال میں گاڑی سے باہر نکلنے، کسی بھی ہنگانی صورتحال پر قابو پانے اور حفاظتی آلات کے موثر استعمال کے حوالے سے خصوصی بریفنگ سیشن کا انعقاد کیا۔ جس مےں مسافر بردار گاڑیوں کے عقبی ایمرجنسی دروازے کو کھولنے اور اس سے نکلنے کا طریقہ بھی بتایا گیا۔ یہ اقدامات نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی مور “مہم کا ایک حصہ ہیں جس میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عملددرآمد کو یقینی بنایا گیا ہے۔ مسافروں کے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے ایک جامع ٹریکر سسٹم کے ذریعے قانون کا یکساں نفاذ بھی شروع کر دیا ہے۔

مزیدخبریں