لاہور(نامہ نگار)سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے کہا ہے کہ جلسے، جلوس، دھرنوں، ریلیوں اور احتجاجوں کیوجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوجاتا ہے جس سے نہ صرف سکول و کالجز جانے والے بچوں بلکہ تمام تر معاملات زندگی تعطل کا شکار ہوکر رہ جاتی ہے۔گذشتہ روز ایک روز میں شہر میں 20 سے زائد مقامات پر احتجاج ریکارڈ کروائے گئے۔ رواں سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 1519 مرتبہ احتجاج کے باعث سڑکیں بند رہیں، منتظر مہدی کا مزید کہناتھا کہ رواں سال لاہور پریس کلب کے باہر 380 بار احتجاج کے باعث ٹریفک معطل رہی، مال روڈ پر 98 مرتبہ احتجاج کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم رہا، رواں سال کے دوران شہر میں دوران 410 ریلیاں اور 41 کنونشن ہوئے، جبکہ شہر میں 151 دھرنے اور 66 جلسے منعقد ہوئے۔منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ احتجاج کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا، احتجاج آئینی حق، مگر دوسروں کےلئے مشکلات پیدا کرنا اسلامی تعلیمات کے منافی ہے۔ سٹی ٹریفک پولیس تمام تر حالات میں شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کرتی رہی ہے۔