اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی کابینہ نے فیفا ورلڈ کپ کی سکیورٹی کیلئے قطر حکومت اور پاک فوج کے مابین معاہدے کی منظوری دے دی۔ قطر نے 20 نومبر سے شروع ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کی سکیورٹی کیلئے پاک فوج سے مدد مانگی تھی۔ پاکستان اور قطر کے درمیان سرمایہ کاری اور تاریخی معاہدوں کا امکان ہے۔ ذرائع وزرات خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل قطر پہنچ گئے۔ مفتاح اسماعیل وزیراعظم کے ساتھ معاہدوں کو حتمی شکل دیں گے۔