سٹرینتھ لفٹنگ ،ان کلائن بیینچ  پریس کپ پنجاب گرینزکے نام 

Aug 23, 2022


لاہور ( سپورٹس رپورٹر) مین اینڈ ویمن کی سٹرینتھ لفٹنگ اور ان کلائن بیینچ پریس کپ پنجاب گرینزنے جیت لیا۔75 ویں یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میںپنجاب سٹرینتھ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام مین اینڈ ویمن کی سٹرینتھ لفٹنگ اور ان کلائن بیینچ پریس کپ پنجاب اسٹیڈیم نیشنل سٹرینتھ لفٹنگ کلب لاہور میں کھیلاگیاجس میں 60 سے زیادہ لڑکیوں اورلڑکوں نے حصہ لیا ۔ پنجاب گرین ویمن ٹیم نے پنجاب وائٹ کوشکست دیکرمقابلہ جیت لیا۔پنجاب گرینزکی کپتان آمنہ بابر نے42کلو بینچ پریس اور 105 کلو ہیک لفٹ لگا کر سب سے زیادہ وزن اٹھایا اور بہترین کھلاڑی قرار پائیں، لاریب کمال70ہیک لفٹ ، شمائم اکبر75ہیک لفٹ، ناجیہ سجاد 70 ہیک لفٹ، ایراف کمال، ممتاز اخترنے گولڈمیڈل جیتے۔

، لڑکوں میں پنجاب گرین ٹیم کے کپتان عاصم شاد نے 80 کلو ان کلائن بینچ پریس اور 260 کلو ہیک لفٹ لگاکر سب سے زیادہ وزن اٹھا کر بہترین کھلاڑی قرارپائے، عبداللہ سہیل بٹ170کلو ہیک لفٹ، عثمان عقیل بٹ155کلو ہیک لفٹ، محمد علی180کلوہیک لفٹ، سجاد علی200کلوہیک لفٹ80 کلوبینچ پریس ، عمر خرم، غلام محمد، ایم نوید، شہروز بٹ210کلو ہیک لفٹ 120کلو بینچ پریس، علی رضا بٹ220کلو ہیک لفٹ 120کلو بینچ پریس میں گولڈمیڈلزحاصل۔ رنر اپ پنجاب وائٹ ویمن ٹیم میں فضا قادر، اینجل اشرف، ماہ نور شکیل،شکینہ ہارون، فاطمہ شاہد،لڑکوں میں پنجاب وائٹ رنر اپ ٹیم جمال محسن،جیلانی فیصل،ظہیراکرم145کلو ہیک لفٹ، اسد اسلم170کلو ہیک لفٹ، ایان خالد، احمد شعیب، شہباز علی160کلو ہیک لفٹ، زین، سیف اللہ نے سلورمیڈل جیتے۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین پاکستان سٹریتھ لفٹنگ فیڈریشن حاجی منظور شاہین روپل، عمران علی بٹ نائب صدر پنجاب پاور لفٹنگ ایسوسی ایشن اور ڈی ایس پی شہزادی گلفام انٹرنیشنل گالفر جیتنے والی کھلاڑیوں میں میڈلز سرٹیفکیٹ اور انعامات تقسیم کئے 

مزیدخبریں