گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے رہنما و امیدوارپی پی 64خان کلیم اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے جلسوںمیں عوام کا سمندر دیکھ کرحکمرانوںکی نیندیں حرام ہوچکی ہے، اپنی شکست کے خوف سے پی ڈی ایم عام انتخابات سے بھاگ رہی ہے، پی ڈی ایم کو حق حکمرانی حاصل نہیں عوام نے پی ٹی آئی کو اقتدار دیا جس پر شب خون مارا گیا، عمران خان کی سیاست ختم کرنے کی سازشیں کرنے والے خود قصہ پارینہ بن رہے ہیں ۔